ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : کار درخت سے ٹکرائی - 2 ہلاک 4 زخمی 

منگلورو : کار درخت سے ٹکرائی - 2 ہلاک 4 زخمی 

Sat, 04 Jun 2022 12:06:51    S.O. News Service

منگلورو ،4 ؍ جون (ایس او نیوز) مریض کو علاج کے لئے رانی بینور سے منگلورو لانے والی ایک کار علی الصبح نیشنل ہائی وے 169 پر اے کے اردو اسکول سورلپاڈی کے پاس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ 4 لوگ زخمی ہوگئے ۔
    
ہلاک ہونے والوں کی شناخت اشوینی (29 سال) اور اس کے والد پونڈلکاپّا (69 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ جبکہ اشوینی کا شوہر سنتوش،اس کی بیٹی شریا ، اس کی ماں پشپا اور کار ڈرائیور سہیل زخمی ہوئے ہیں اور ان کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ پوندلکاپا کو علاج کے لئے ویگن آر کار میں منگلورو لایا جارہا تھا ۔ صبح 5.15 کے قریب ان کی کار درخت سے ٹکرائی تو موقع پر ہی اشوینی کی موت واقع ہوئی جبکہ پونڈلکاپا نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا ۔  بجپے پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے ۔


Share: